ڈی پی او نارووال کیخلاف انکوائری نہ کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پرآر پی او گوجرانوالہ کو شوکاز نوٹس

 ڈی پی او نارووال کیخلاف انکوائری نہ کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پرآر پی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ڈی پی او نارووال کے خلاف انکوائری نہ کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پرآر پی او گوجرانوالہ کو شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،عدالت نے آر پی او گوجرانوالہ کو انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا،گزشتہ سماعت پر عدالت نے آر پی او کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا تھا،درخواست گزار عابد حسین کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ ڈی او نارووال کیخلاف شہریوں کو بڑی شکایات ہیں، ریجنل پولیس آفیسر کو بھی انکوائری کے لئے درخواستیں دے رکھی ہیں، آر پی او گوجرانوالہ کو ڈی پی او نارووال کے خلاف انکوائری کا حکم دیاجائے۔
شوکاز نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -