سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم  کو لازمی قرار دینے کیلئے  ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

  سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم  کو لازمی قرار دینے کیلئے  ہائیکورٹ میں ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دلوانے کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزارندیم سرور کا موقف ہے کہ دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن ایکٹ 2018کے تحت پنجاب کے تمام سکولوں میں قرآن پڑھانا لازمی ہے قانون کے مطابق تمام سرکاری اور غیرسرکاری سکول مسلمان طلبہ کو قرآن پڑھانے کے پابند ہیں لازمی تعلیم برائے قرآن ایکٹ کے تحت پہلی سے بارھویں جماعت تک قرآن پاک پڑھایا جانا لازمی ہے قانون کے مطابق پہلی سے بارھویں جماعت تک ناظرہ اور ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھانا لازمی ہے  ڑھائی سال گزر گئے قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا،قانون پر عمل درآمد نہ ہونے سے مسلمان طلبہ سکولوں میں قرآن کی لازمی تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں پاکستان ایک اسلامی ملک اور اسلام ریاست کا مذہب ہے پاکستان میں ایسے قانون پر اڑھائی برسوں سے عمل درآمد نہ ہونا افسوسناک ہے،عدالت سے استدعاہے کہ سکولوں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے کاحکم دیاجائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -