سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس 

   سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے ہاوسنگ سوسائٹی سے بھینسیں نہ نکالنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سیکرٹری احمد جاوید قاضی کے خلاف دائرتوہین درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،جسٹس شاہد وحید نے شہری محمد افتخار کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی آئی اے ہاوسنگ سوسائٹی میں بھینسیں رکھنے پر پابندی عائد ہے،اس کے باجود بھینسوں کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے مکینوں کاجینا دوبھر ہو گیا، عدالت نے 12اگست کودرخواست سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیالیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -