اراضی دینے کا اعلان جھوٹ کا پلندہ ہے‘ فضل ہادی

اراضی دینے کا اعلان جھوٹ کا پلندہ ہے‘ فضل ہادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مٹہ(نمائندہ پاکستان) فضل ہادی ولد پائیندہ گل ساکن ارین بحرین،قادر خان،ملوک شاہ،درویش،نعمت اللہ ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک مقامی اخبار میں جمعہ گل،عمر گل،باور،عبدالروف،فرہاد،عبدالجمیل،بہروز،عالمزیب،محمد رفیق،گل زمان ودیگر نے بیان جاری کیا تھا کہ ہم لنک روڈ پسواڑ  ٹو  گنتڑ تحصیل بحرین کیلئے مفت اراضی دینے کا اعلان کرتے ہے،جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی اور ٹھیکدار کے خوشنودی کیلئے کیا گیا تھا،فضل ہادی نے مذید گففتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اشخاص کا لنک روڈ میں کوئی زمین نہیں اتی تو پھر کس طرح یہ کسی کو بلا معاوضہ زمین دے سکتے ہے،انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ اشخاص اس جگہ اپنی کسی بھی زمین کے دستاویزات یا کوئی اور ثبوت پیش کردے تو میں اور میرے ساتھی اپنے موقف سے دستبردار ہوجائینگے،اسی لئے ٹھیکدار ودیگر متعلقہ اداروں سے درخواست ہے کہ ہم جملہ اراضی مالکان گاوں ارین نے  پسواڑ ٹو گنتڑسڑک کیلئے کوئی زمین مفت نہیں دی،لہذا جھوٹ اور خوشنودی پر مبنی اخباری بیانات پر توجہ کے بجائے زمینی حقائق معلوم کریں،اور اصل مالکان کے ساتھ اراضی کے حوالے سے گفتگوکریں۔۔