صوابی‘ ٹریفک کے مختلف حادثات میں سات افراد شدید زخمی 

  صوابی‘ ٹریفک کے مختلف حادثات میں سات افراد شدید زخمی 

  

صوابی(بیورورپورٹ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی رپورٹ کے مطابق گدون روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے 50سالہ محمد نبی، 22سالہ ضیاء الرحمن، صوابی جہانگیرہ روڈ پر بیکا شاخ کے مقام پر 30سالہ محمد طیب اور صوابی مردان روڈ پر ادینہ پل کے قریب دو موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں 60سالہ بوڑھا گلزار، 27سالہ عبدالرشید،25سالہ حضیفہ، 24سالہ عباس شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں کو منتقل کر دیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -