محکمہ داخلہ کی این جی اوز اور خیراتی اداروں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع

        محکمہ داخلہ کی این جی اوز اور خیراتی اداروں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں ...

  

 لاہور(این این آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے این جی اوز اور خیراتی اداروں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع کر دی، اب رجسٹریشن کا عمل 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں این جی اوز اور خیراتی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں دوسری بار توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے پہلے 15 ستمبر تک توسیع کی تھی جس کے بعد اب دوبارہ 30 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے آگے مزید تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی اس لئیتمام این جی اوز اور خیراتی ادارے اپنی رجسٹریشن پندرہ روز میں مکمل کروائیں۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق 30 ستمبر کے بعد کسی غیر رجسٹرڈ این جی او یا خیراتی ادارے کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے اس سے قبل رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 31 اگست سے بڑھا کر 15 ستمبر کر دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ فنڈز کے ذرائع اور اس کے شفاف استعمال کیلئے رجسٹریشن کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ

مزید :

صفحہ آخر -