شہبازشریف کے بیان کا غلط مطلب لیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

 شہبازشریف کے بیان کا غلط مطلب لیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

  

 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شہبازشریف کے قومی اسمبلی میں سانحہ موٹر وے سے متعلق بیان کا غلط مطلب لیا جارہا ہے،مسلم لیگ (ن)  کے صدر  نے موٹر وے پر نظام نہ ہونے اور بدانتظامی کی نشاندہی کی تھی، حکومت سی سی پی او کے مظلوم کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے بیان اور موٹر وے پر سانحہ کے اصل مسئلے سے توجہ نہیں ہٹاسکتی۔پوری قوم موٹر وے سانحہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ایک آواز ہے۔ منگل کو  پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے بیان کی وضاحت  کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف کے قومی اسمبلی میں سانحہ موٹر وے سے متعلق بیان کا غلط مطلب لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے موٹر وے پر نظام نہ ہونے اور بدانتظامی کی نشاندہی کی تھی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف کا مقصد یہ تھا کہ نواز شریف نے موٹر وے بنائی لیکن موجودہ حکومت نظام بنانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتی جس کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سی سی پی او کے مظلوم کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے بیان اور موٹر وے پر سانحہ کے اصل مسئلے سے توجہ نہیں ہٹاسکتی۔پوری قوم موٹر وے سانحہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ایک آواز ہے، ترجمان نے کہاکہ سی سی پی او لاہور کابیان عمران خان مائنڈ سیٹ کا اظہار ہے جس کے خلاف پوری قوم ایک آواز ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -