تمام ملازمین کی بلاتفریق  تبادلے کیے جائیں‘ ملک نثار

  تمام ملازمین کی بلاتفریق  تبادلے کیے جائیں‘ ملک نثار

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین خیبر پختونخوا نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی جانب سے احکامات کے تحت ایک ہی جگہ پر دو سال تک ڈیوٹی دینے والے ملازمین کے تبادلوں کو خوش آئند قرار دیا ہے تاہم یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ملازمین کی بلاتفریق تبادلے کیے جائیں اور ان احکامات پر پوری طرح عملدر آمد کیا جائے کیونکہ اب بھی چند ملازمین اثر و رسوخ استعمال کرکے اپنی سابق جگہ برقرار رہنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صدر ملک نثار خان، سینئر نائب صدر مومن خان، جنرل سیکرٹری عبدالسلام، عبیداللہ نیازی، حبیب اللہ عمرزئی عبدالرحمن، اعجاز احمد، اقبال خلیل اور تحمیداللہ نے کہا کہ کہ چند ہفتے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے احکامات جاری کیے کہ جن سرکاری ملازمین نے ایک ہی جگہ پر دو سال تک ڈیوٹی دی ہے ان کے تبادلے کرائے جائیں جن پر دیگر محکموں کی طرح کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں بھی ان احکامات کے تحت ملازمین کو تبدیل کرایا گیا جو ایک اچھا اقدام ہے اور پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین حکومت کے ساتھ اس اقدام میں کھڑی ہے لیکن اب بھی بعض ملازمین ایسے ہیں جو اثر و رسوخ استعمال کرکے تبادلے منسوخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن کیخلاف حکومت کو سخت کارروائی کرنی چاہیے اور مذکورہ یونین کسی بھی ایسے اقدام کی بھرپور مخالفت کریگی جس میں من پسند ملازمین کو فائدہ دینے کی کوشش کی جائے اورصرف اثر نہ رکھنے والے ملازمین کیلئے یہ احکامات استعمال ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -