سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی وقت کی اہم ضرورت: عارف علوی 

  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی وقت کی اہم ضرورت: عارف علوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے مستحق طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لئے احساس پروگرام کے تحت وظائف کی فراہمی اہم اقدام ہے عصری چیلنجز کے مطابق تعلیم کی فراہمی پر توجہ دی جائے، مصنوعی ذہانت کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے  ایوان صدر میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں  انہوں نے کہاکہ طلبا کی کامیابی میں اساتذہ اور والدین کا کلیدی کردار ہوتا ہے  انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کو کامیابی سے اپنا مقام بنانا ہے انہوں نے کہاکہ کورونا نے معاشی اور معاشرتی طرز زندگی کو تبدیل کردیا صدر مملکت نے کہا کہ عصری چیلنجز کے مطابق تعلیم کی فراہمی پر توجہ کی ضرورت ہے  ہمیں اپنے طلبا کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تعلیم دینی چاہئے  انہوں نے کہاکہ ای لرننگ کے نظام کی رسائی کم اخراجات کے ساتھ زیادہ ہوتی ہے وقت آ گیا ہے کہ تعلیمی ادارے فاصلاتی نظام تعلیم کو آسان بنانے کے لئے کام کریں انہوں نے کہاکہ غلام اسحاق انسٹیٹیوٹ و دیگر یونیورسٹیوں کو اپنے سلیبس میں ای لرننگ کے مواد میں اضافہ کرنا چاہیے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں تعلیم کے لئے زراعت اور میڈیسن کے شعبہ میں بڑے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف اور انصاف کے اصولوں پر مبنی تعلیم معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم ترقیاتی عمل میں اخلاقیات اور اصولوں کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے اور ذاتی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اخلاق اور اخلاقی اقدار کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا چاہیے  انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فیسوں میں کمی، ہنر مندی کی تعلیم اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے ذریعے علم کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔صدر مملکت نے خواتین کی تعلیم پر زور دیااور کہا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والی خواتین کو ان کی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کمزور اور محروم افراد سمیت معاشرے کے تمام طبقات کی ضرورت کو پورا کریں تو پاکستان تبھی ترقی کرے گا۔ مستحق طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے لئے مواقعوں کی فراہمی بہت ضروری ہے اس ضمن میں حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت وظائف کی فراہمی اہم اقدام ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ڈاکٹریٹ آف فلاسفی، ماسٹر آف سائنس اور بیچلر آف آرٹس کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبائئ و طالبات میں میڈلز بھی تقسیم کئے قبل ازیں سوسائٹی آف پروموشن آف انجینئرنگ سائنسز و ٹیکنالوجی کے صدر فرید رحمن، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر جہانگیر بشر اور پروریکٹر اکیڈمکس جمیل النبی نے بھی خطاب کیا۔
عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -