کراچی،سکول کھلنے کے پہلے ہی روز طالبہ سیڑیوں سے گرکرجاں بحق

  کراچی،سکول کھلنے کے پہلے ہی روز طالبہ سیڑیوں سے گرکرجاں بحق

  

 کراچی(آئی این پی) کراچی میں گلبرگ کے نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی جب کہ طالبہ کو سانس لینے میں بھی دشواری ہورہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ اریبہ جاں بحق ہوگئی، اسکول مالک آصف خان کا کہنا ہے کہ طالبہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے نیچے گرگئی تھی جس کے بعد اریبہ کو فورا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئی، اریبہ سیڑھیوں کے تیسرے اسٹیپ سے سر کے بل گری تھی۔ اسکول مالک آصف خان نے کہا کہ اریبہ کی طبیعت اسکول آتے وقت بالکل ٹھیک تھی اور درجہ حرارت بھی نارمل تھا تاہم طالبہ کو ماسک لگانے کے باعث سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔ پولیس نے اسکول مالک کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو کے مطابق اسکول مالک کو تھانے طلب کیا ہے جہاں تفصیلی بیان قلبند کیا جائے گا۔

طالبہ جاں بحق 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -