مروہ بداخلاقی قتل کیس، 2ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

  مروہ بداخلاقی قتل کیس، 2ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

  

 کراچی(آئی این پی) پانچ سالہ مروہ کے اغوا ء کے ملزمان میں سے 2نے پولیس کے سامنے بچی سے بداخلاقی کا اعتراف کرلیا کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو 5 سالہ مروہ کے اغواء، بداخلاقی اور قتل کیس میں تفتیشی پولیس نے ملزمان رب نواز، فیض اور عبداللہ کو پیش کردیا تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم رب نواز بے گناہ ہے اس کیخلاف شواہد نہیں ملے اس لیے ملزم کی رہائی کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس رپورٹ پیش کریں گے تفتیشی افسر کی استدعا پر سرکاری وکیل نے اعتراض کیا جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کو 26 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں ملزم فیض عرف فیضو نے ہولناک اعتراف کیا کہ میں نے اور میرے ساتھی عبداللہ نے بچی کو اغواء کیا اور اپنے گھر میں باربار بداخلاقی کا نشانہ بناتے رہے جس کی وجہ سے مروہ کی موت واقع ہوگئی، بعد ازاں نعش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔

مروہ بداخلاقی کیس 

مزید :

صفحہ آخر -