ریپ کے ملزمان کو عبرت کا نشان بنائیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

    ریپ کے ملزمان کو عبرت کا نشان بنائیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ریپ کے مجرم کی جنسی صلاحیت ختم کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون میں ترمیم کی جائے جس کے تحت ریپ کے ملزمان کیخلاف ٹرائل اور پراسیکیوشن میں تیزی لاکر انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔اسلام آباد میں سینیٹر ذیشان اور زینب کے والد امین انصاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران لاہورسیالکوٹ موٹر وے ریپ کیس کے تناظر میں انہوں نے ریپ کے ملزمان کی سخت سزاؤں کیلئے پوری قوم متحد ہے اور ہم قوانین میں ترمیم لارہے ہیں اور اب انہیں عبرت کا نشان بنائیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایسے کاموں میں بہت سے لوگوں کو سیاسی پست پناہی حاصل ہوتی ہے، ماضی میں کئی واقعات ہوئے جس میں لوگ ریپ کے ملزمان کی حمایت کرتے تھے۔سینیٹر فیصل نے زور دیا کہ ریپ کے ملزمان کیخلاف سزائیں سخت کرنے اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کریں گے۔

فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -