ڈینیئل پرل کیس، فیصلے کی معطلی  کیلئے حکومت سندھ کی اپیل مسترد

    ڈینیئل پرل کیس، فیصلے کی معطلی  کیلئے حکومت سندھ کی اپیل مسترد

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کے لیے حکومت سندھ کی استدعا مسترد کردی جبکہ اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈینیئل پرل کیس سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ 3 ملزمان رہاسماعت کے دوران جسٹس منظور احمد ملک نے حکومت سندھ کے وکیل سے پوچھا کہ ڈینیئل پرل کے اغوا کا گواہ کون ہے، انہیں کیسے علم ہوا کہ گورے رنگ کا یہ شخص ڈینئل پرل ہے۔حکومت سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائک نے کہا کہ حالات و واقعات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وہ ڈینیئل پرل تھا، ڈینیل پرل سی پی ایل سی کے سربراہ سے ملنے کے بعد عمر شیخ سے ملا۔جسٹس منظور احمد ملک سے پوچھا کہ کیا اس گاڑی کا نمبر ملا جس پر ڈینیئل پرل سوار ہوا جبکہ ٹرائل کورٹ نے دفعہ 302 کے تحت ملزمان کو سزا ہی نہیں دی، کیا آپ نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

 اپیل مستر

مزید :

صفحہ آخر -