سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے بہت نقصان ہوا، اسماعیل راہو

سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے بہت نقصان ہوا، اسماعیل راہو

  

  کراچی(آئی این پی) صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے بہت نقصان ہوا جبکہ کرونا وائرس کے لاک ڈاون کی وجہ سے سبزیوں کی کھپت میں بھی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے بہت نقصان ہوا، سندھ میں حالیہ بارشوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے، وفاق کی پالیسیوں نے کاشت کاروں کو مشکلات میں ڈالا ہے۔ فیول، بیج اور کھاد کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہو چکا ہے۔ وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے لاک ڈان کی وجہ سے سبزیوں کی کھپت میں کمی ہوئی، ٹڈی دل کے حملے بھی ہوئے جس پر سندھ حکومت نے بر وقت قابو پایا۔ ان کے مطابق 15 لاکھ 62 ہزار 20 ایکڑ پر کپاس تھی جسے بہت نقصان پہنچا۔ 

اسماعیل راہو

مزید :

پشاورصفحہ آخر -