انڈیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 50لاکھ تک پہنچ گئی،81ہزار ہلاکتیں 

  انڈیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 50لاکھ تک پہنچ گئی،81ہزار ہلاکتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 83,809نئے کورونا کیسز سامنے آگئے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے کہاہے کہ یہ رواں ہفتے کسی ایک دن کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی سب سے کم تعداد ہے۔ دنیا میں دوسری سب سے بڑی آبادی رکھنے والے ملک بھارت میں اس وقت کورونا انفیکشن کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 49لاکھ 30ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ بھارت امریکا کے بعد کورونا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں یہ وائرس اب تک 80,776انسانی جانیں لے چکا ہے۔
بھارت کورونا

مزید :

صفحہ آخر -