کراچی، ذہنی اور جسمانی طور پر معذور خاتون سے اجتماعی بداخلاقی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیہ ٹاؤن میں ذہنی اور جسمانی طور پر معذور خاتون سے اجتماعی بداخلاقی کی گئی، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔ کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کی قائمخانی کالونی میں ذہنی اور جسمانی طور پر معذور خاتون سے بداخلاقی کی اجتماعی واردات ہوئی۔دو ملزمان نے پہاڑیوں پر بنی جھگیوں میں گھس کر خاتون سے بداخلاقی کی، خاتون ایک مزودر کی بیوی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کو ڈی این اے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق خاتون کے ساتھ ایک ملزم کئی مرتبہ بداخلاقی کرچکا ہے۔
بداخلاقی