حلیب فوڈز کی ماسٹر ایوب کو مالی معاونت پیش 

       حلیب فوڈز کی ماسٹر ایوب کو مالی معاونت پیش 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلیب فوڈز پاکستانمعروف ڈیری اینڈ بیوریج کمپنی نے اپنے معاشرتی ترقیاتی اقدام "Donate to Educate - Agay Barhay Ga Pakistan"کے تحت 10لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کر دی۔ پسماندہ طبقوں کے بچوں کی مفت تعلیم کے  اس مقصد میں، حلیب نے ماسٹر ایوب کے ساتھ شراکت کی تھی۔ پچھلے 30 سالوں سے، ماسٹر ایوب اسلام آباد کے ایک پارک میں کھلے آسمان کے نیچے اسٹریٹ کے بچوں کو مفت میں تعلیم فراہم کررہے ہیں۔ ماسٹر ایوب کو اس مقصد کی تائید کے لئے مالی مدد فراہم کرنے کے وعدے کے ساتھ، حلیب نے صارفین کے ذریعہ خریدا گیا فی لیٹر پیکٹ 3 روپے عطیہ کرنے کی مہم شروع کی۔حلیب فوڈز کی جانب سے 10لاکھ روپے کے عطیہ کا مقصد ماسٹر ایوب کے طلبہ کے لیے مناسب تعلیم اور اس سے وابستہ اخراجات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔حلیب فوڈز میں کارپوریٹکمیونیکیشن کی سربراہ فرح عاصم نے مزید کہا، "ہمیں پختہ یقین ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کا وعدہ کرتے ہیں۔ ماسٹر ایوب کے ساتھ ہماری شراکت میں ہم نے جو بھی قدم اٹھائے اس پر ہمیں فخر ہے۔ ایک پاکستانی کمپنی ہونے کے ناطے، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے اس اقدام سے کاروباری اداروں اور دیگرا فراد کو تعلیم کی حمایت کرنے کی ترغیب ملے،

مزید :

صفحہ آخر -