ایکسائز کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ایکسائز کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ سکھر زون نے سرکل افسر گھوٹکی اعجاز حسین میمن نے فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ واجد علی دایو کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز کانسٹیبل عبد الحمید کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ سکھر زون کو شکایت ملی تھی کہ ایکسائز کانسٹیبلز عبدالحمید اور منظور احمد کلہوڑ نے محکمہ ایریگیشن میں ملازمت دلوانے کے لئے مدعی سے 12 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے اور دو لاکھ روپے ایڈوانس بھی لے لیا تھا اور اب میڈیکل فٹنس کے لئے مذید ایک لاکھ روپے طلب کررہے تھے۔ شکایت ملنے پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز کانسٹیبل عبدالحمید کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمت دلوانے کے لئے کسی کے جھانسے میں نہ آئیں۔ سرکاری ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی اور اس سلسلے میں رشوت طلب کرنے والوں کی اطلاع فوری طور پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کو دیں تاکہ ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔ انہوں نے مذید کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی ایسے کرپشن کا مکمل خاتمہ ممکن ہے اور امید ہے کہ سندھ کے باشعور عوام کرپشن کے خاتمے کے لئے اداروں سے تعاون کریں گے

مزید :

صفحہ آخر -