شاہ محمود قریشی سے علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات

     شاہ محمود قریشی سے علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان علماء کونسل،چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور معروف عالم دین علامہ طاہر اشرفی نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں اتحاد بین المسلمین، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا  علامہ طاہر اشرفی نے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی  علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ ہندوستان کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے ہے نقاب ہو چکا ہے علامہ طاہر اشرفی نے دنیا بھر میں بالخصوص مغربی ممالک میں  اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف موثر آواز اٹھانے اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروانے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا شاہ محمود قریشی نے کہاکہ معاشرے میں عدم برداشت اور ہیجان انگیز رویوں کی بیخ کنی اور نسل نو کی اسلامی اقدار کی طرف راہنمائی کے ضمن میں علماء اور مشائخ کا کردار نہایت اہم ہے  وزیر خارجہ نے اسلامی تعلیمات کی ترویج اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے علامہ طاہر اشرفی کی خدمات کو سراہا۔
ملاقات