ایم این اے صائمہ ندیم کا ملیر میں تباہ شدہ علاقوں کا دورہ 

  ایم این اے صائمہ ندیم کا ملیر میں تباہ شدہ علاقوں کا دورہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم اور کراچی وومن ونگ کی صدر فیضہ ذیشان،سنئیر نائب صدر کراچی ثمینہ خٹک،جوائنٹ سیکریٹری کراچی آصیہ راشدملیر ڈسٹرکٹ صدر روبینہ سلیمان اور کینٹ ٹاؤن کی صدر شگفتہ نے گزشتہ دنوں طوفانی بارشوں کے نتیجہ میں سیلاب سے ملیر میں تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ملیر اربن میں بارش سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور کھانہ، کپڑے او رضروری اشیاء تقسیم کیں۔ایم این اے صائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ گھروں میں جمع ہوپانی صاف کیا، سندھ حکومت کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں سندھ حکومت کا نام و نشان تک نظر نہیں آرہا۔سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ بھی عوام کی مدد کے لئے نہیں پہنچااس مصیبت کی گھڑی میں عوام کو تنہا چھوڑ کردیا گیا۔سندھ حکومت کے وزراء بارشوں صرف مین شاہراؤں پر پریس نفرنس اور فوٹو سیشن کراتے رہے لیکن بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے کوئی نہیں آیا۔ سندھ حکومت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کا خمیازہ کراچی کی عوام بھگت رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -