سوک سینٹر میں فائرنگ، کے ڈی اے کے 2افسران جاں بحق 

          سوک سینٹر میں فائرنگ، کے ڈی اے کے 2افسران جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد میں واقع سوک سینٹر کی تیسری منزل میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈگلستان جوہر وسیم عثمانی اور وسیم رضا جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام  کے مطابق کراچی میں سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ وسیم عثمانی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم رضا جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے فائرنگ سے تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وسیم عثمانی اور وسیم رضا دم توڑ گئے جبکہ سپرنٹنڈنٹ حفیظ کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔پولیس  کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کے ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا، فائرنگ کے ڈی اے دفتر کے اندر کی گئی، اسلحہ برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق کسی بھی شخص کو دفتر سے فرار ہوتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، پولیس کا بھی کہنا ہے کہ یہ آپسی جھگڑا ہوسکتا ہے جس کے دوران فائرنگ کردی گئی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کادورہ کیااور شواہد اکٹھے کیے۔ایس ایس پی ایسٹ  کے مطابق اسلحہ فرانزک کے لیے بھیجا جائے گا، دفتر کے باہر کھڑے ملازموں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، پولیس کی ٹیم زخمیوں کا بیان لینے پہنچ گئی ہے جس کے بعد واقعے کی تفصیلات منظر عام پر آسکیں گی۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق عمران شاہ نامی شخص کا بیان قلمبند کیا جارہا ہے، عمران شاہ واقعے کا عینی شاہد ہے۔ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام  کے مطابق زخمی تیسرے شخص کی حالت تشویش ناک ہے، واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -