خوشحالی بینک اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز میں شراکت داری

  خوشحالی بینک اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز میں شراکت داری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (کے ایم بی ایل) نے اپنے صارفین کو 2 اور 3 پہیؤں والی گاڑی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کے تحت، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صارفین خوشحالی سرسبز کاروبار اور خوشحالی سرمایہ پروڈکٹ لائنزکے ذریعے بائیک اور لوڈر کو آسان اقساط پر حاصل کرسکیں گے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک بائیک یا دو پہیؤں کی مالی معاونت خوشحالی سرسبز کاروبار کے شراکت داروں کو پیش کر ے گا جبکہ، خوشحالی سرمایہ کے توسط سے اوپن مارکیٹ میں لوڈر یا تھری وہیلر فنانسنگ کی پیش کش کی جائے گی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر، غالب نشتر نے کہا کہ،”ٹرانسپورٹ تک رسائی معاشی سرگرمیوں میں شرکت کو آسان بنانے میں معاون ہے۔ یونائیٹڈ آٹو کے ساتھ یہ تعاون محض بینکاری کی سہولت سے آگے بڑھ کر اپنے صارفین تک رسائی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ دونوں پروگرامزسے صارفین کو آسانی سے مالی اعانت پر گاڑیاں خریدنے میں مدد ملے گی اور اس طرح وہ اپنی سفری ضروریات کو بغیر کسی پریشانی سے پورا کرسکیں گے“۔ یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز تھری وہیل لوڈرز کی مالی اعانت تجارتی گاڑیوں کے زمرے کے تحت کی جائے گی۔ کمرشل گاڑیا ں ایسے ما ئیکر و کاروباری افراد کے لئے ایک موثرسرمایہ کاری ہے جو قرض کے ڈھیر میں نہیں رہنا چاہتے یا وہ دوسری صورت میں قرض کا یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -