جامعہ این ای ڈی میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

جامعہ این ای ڈی میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)این ای ڈی یو نی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ16تا 21 ستمبر حفاظتی اقدامات کے تحت منعقد کیا جائے گا،جس میں کراچی کے 5202امیدواروں سمیت قریبا نو ہزاردو سوانتالیس طالبِ علموں کی شرکت متوقع ہے۔جامعہ ترجمان کے مطابق طالب ِ علموں کے لیے ایس او پیز کے تحت ماسک پہننا،اپنے سینیٹائزراور پانی کی بوتل ساتھ لانالازمی ہے۔ کووڈ 19کے پیش نظر، سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے یہ ٹیسٹ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک 3شفٹوں میں لیا جائے گا،جمعے کے روز دو شفٹیں ہوں گی۔28 مختلف لیبس میں ہر شفٹ میں آٹھ سو طالبِ علموں کا ٹیسٹ لیا جائے گاجس میں طلبا کی تعداد 6227 جب کہ 3012 طالبات کی شرکت متوقع ہے۔یاد رہے کہ جامعہ کی2097 سیٹوں بالشمول تھرانسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی60سیٹوں کے لیے یہ انٹری ٹیسٹ منعقد کیاجارہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -