تخت بھائی‘ اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم کا آثار قدیمہ پر چھاپہ

  تخت بھائی‘ اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم کا آثار قدیمہ پر چھاپہ

  

تخت بھائی (احمد زادہ مہمندسے) اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم کا سیاحوں کی شکا یت پر تخت بھائی آثار قدیمہ پر چھاپہ۔ آر کیا لوجی ڈیپارٹمنٹ انتظا میہ کی طرف سے سیاحو ں کو ٹکٹوں کے اجرا میں ہیرا پیری پر آرکیا لوجی کے اہلکاروں کی سرزنش۔ تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے تاریخی بدھ مت کے آثار کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں کی جانب سے آرکیالوجی کے اہلکارو ں پر ٹرانسپورٹ سٹینڈ کے نام پر زائد فیس وصول کرنے اورانٹری ٹکٹوں میں ہیرا پیری کی بار بار شکا یات پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے آثار قدیمہ کے سائٹ انچارج میاں وہاب اور دیگر عملے کو فوری طور پر اپنے دفتر طلب کرکے مذکورہ شکا یات پر جواب طلبی کی اور آئندہ اس طرح شکایات موصول ہونے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کی تنبیہ دی۔اس موقع پر انہوں نے آرکیالوجی کے عملے کو سیاحو ں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنے اور ان کے مسائل بر وقت حل کرنے کی تلقین کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -