پیپسی نے ہزاروں افراد میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی

پیپسی نے ہزاروں افراد میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی

  

کراچی(پ ر) پیپسی کو پاکستان کے " صاف پانی  تک رسائی  پروگرام" کے پہلے مرحلے کے تحت لاہور میں 30 ہزار لوگوں کے لئے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ اپنے  پارٹنر  واٹر ایڈکی مدد سے کل 8 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو قابل استعمال بنایا گیاہے۔ اس میں  گلبرگ، سلطانکے اور دھوپ سڑی کے علاقوں میں آباد پسماندہ  آبادیو ں پر توجہ مرکوز  رکھی گئی ہے۔ فلٹریشن پلانٹس  تین اسکولوں سمیت  مخصوص طبقات  تک  صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔   واٹر فلٹریشن پلانٹس کے انتظام اور  آپریشنز کی دیکھ بھال کے لیے  بیس  واٹر  یوزر  کمیٹیاں  بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ علاقے میں نصب کی گئی پانی کی سہولت  کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  گلبرگ کی رہاشی خاتون کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لمبے عرصے سے کارآمد نہیں تھا اور اپنے اور اپنے بچوں کے لئے پانی حاصل کرنے کے لئے مجھے لمبا سفر طے کرنا ہوتا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ پلانٹ اب دوبارہ کارآمد ہوگیا ہے اور میں پانی کے معیار سے مطمئن ہوں۔اس پروگرام کا اہم حصہ یہ  ہے کہ کمیونٹی میں حفظان صحت کے اصولوں، پانی کی حفاظت اور بچت کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کیا جائے۔ حفظان صحت کے فروغ کے لئے اسٹریٹ تھیٹر اور اسٹوری ٹیلنگ سیشن کے ذریعے 4000 لوگوں تربیت فراہم کی گئی۔پروگرام کا دوسرا حصہ اسلا م آباد میں زیر عمل ہے اور 2020 کے آخر تک انفرا اسٹرکچر کا کام بھی مکمل کرلیا جائے گا۔مزید برآں، 2021 تک پروگرام کی توجہ حفظان صحت کو فروغ دینے  اور پانی کے محفوظ اسٹوریج پر ہوگی۔ پیپسی کو   کا "صاف پانی کی دستیابی'' پروگرام حکومت پاکستان کے سر سبز اور صاف پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -