مردان‘ سول سوسائٹی کا معاشرتی برائیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
مردان (بیورورپورٹ) خواتین بچوں اور خواجہ سرا کے ساتھ زیادتی تشدد اور ان کے بہیمانہ قتل کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف سول سوسائٹی نے کوآرڈینیشن کونسل کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی مظاہرین کی قیادت ضلع کونسل کی سابق رکن نصرت نعیم صاحبان آرگنائزیشن کے صدر صدر محمد عارف اور احسن احساس کر رہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر موٹروے پشاور میں خواجہ سرا کے قتل اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے حوالے سے نعرے درج تھے مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنسی درندگی کے بڑھتے واقعات کسی المیہ سے کم نہیں ہے آئندہ تمام طبقات کو یکساں حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے یہاں بچوں کو خواتین اور خواجہ سراؤں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعات پیش آ رہے ہیں اور اس امر کی ضرورت ہے کہ حکومتی ادارے اس کا نوٹس لیاور دیگر شہریوں کی طرح مذکورہ طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور ان واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے