گارڈن کے فلیٹ میں آتشزدگی، میاں بیوی شدید زخمی

      گارڈن کے فلیٹ میں آتشزدگی، میاں بیوی شدید زخمی

  

 کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع اپارٹمنٹس کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے اے سی میں آگ لگنے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمی میاں بیوی کو گھر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ادھر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں حب ریور روڈ پر ایک موٹر سائیکل پھسل گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -