ویٹرنری یونیورسٹی کے  وا ئس چانسلر کا ہا سٹلز کا دورہ 

ویٹرنری یونیورسٹی کے  وا ئس چانسلر کا ہا سٹلز کا دورہ 

  

لاہور(پ ر) یو نیور سٹی آف ویٹر نر ی اینڈ اینیمل سا ئنسز لا ہور کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم ا حمدنے گذ شتہ روزسٹی کیمپس میں طلبہ و طالبات کے تما م ہا سٹلز کا دورہ کیا۔اُ نہو ں نے طلبا ء و طالبات کے ہا سٹلز میں مو جود بجلی کے نظام،پنکھے، لائٹس، جنریٹر، کھڑ کیو ں، در وازں،واش رومز میں نکاس کے نظام، نلکو ں، پا نی کی سہو لیات اور کوڑا کر کٹ کو مناسب طر یقے سے ٹھکا نے لگا نے کے طریقے کارکا بغور جا ئزہ لیا۔پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے یونیورسٹی میں طلبہ اور سٹاف کوکرو نا وائرس، ڈینگی مچھرو ں سے پیدا ہو نے والی بیما ریو ں سے محفو ظ رکھنے کے لیئے ایس او پیز پا لیسی کو ہا سٹلز نو ٹس بورڈ زپر آویزاں کر نے کی ہدا یت کی نیز کہا کہ ان جاری کردہ ایس او پیز پر سختی کیساتھ عملدر آمد بھی کروا یا جائے گا۔دورہ کا مقصد 21 ستمبر کو یونیورسٹی دوبارہ کھلنے سے پہلے ہاسٹلز میں رہا ئش کے لیئے آنے والے طلبہ کے لیئے صفا ئی ستھرا ئی کے نظام اور سہو لیات کا جائزہ لینا تھا نیز ہاسٹلز کے کمرو ں میں رہنے والے طلبہ کے درمیانی فا صلے کو متعین کر نا بھی ضروری تھا۔

 تا کہ طلبہ کرو نا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔پروفیسر ڈاکٹر کامران اشر ف سمیت ہا سٹلز وارڈنز اور انتظامیہ آفیسرز بھی اُس مو قع پر وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔بعد ازیں پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے یونیورسٹی سپو رٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہا ں میرٹ کی بنیا د پر مختلف ڈگری پرو گرامز میں دا خل ہو نے والے طلبہ کے ٹر ائلز میں نظم و ضبط اور انتخاب کے شفاف طریقہ کار کی جانچ پڑ تال بھی کی۔ قبل ازیں یونیورسٹی اسٹیٹ مینجمنٹ کی ٹیم نے سٹی کیمپس کے مختلف شعبہ جات میں کلا س رومز، انتظا میہ دفا تر، لیبا رٹریو ں، ہاسٹلز اور یونیورسٹی رہا ئشی کا لو نی میں ڈینگی مچھر مار سپر ے بھی کیا۔

مزید :

کامرس -