انسداد ڈینگی، مختلف سوسائٹیز کے سیکرٹریز معطل کر دیئے،محکمہ کوآپریٹوز 

  انسداد ڈینگی، مختلف سوسائٹیز کے سیکرٹریز معطل کر دیئے،محکمہ کوآپریٹوز 

  

لاہور (پ ر) وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سیکرٹری کوآپریٹوز احمد رضا سرور اور رجسٹرار کوآپریٹوز عثمان معظم کی ہدایت پر کوآپریٹو سوسائٹیز میں ڈینگی کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز چودھری محمد ایوب کی ہدایت پر سرکل رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور اور ڈینگی فوکل پرسن عطیہ عتیق نے ڈینگی کے حوالے سے فیلڈ سٹاف کی رپورٹ پر مختلف سوسائٹیز کے سیکرٹریز کو معطل کردیا ہے۔ جن میں اسلامیہ کالج اولڈ بوائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، یو بی ایل آفیسرز ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، ایجوکیشن ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، پاکستان ٹیکنو کریٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، کالج ٹیچرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، سٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ شامل ہیں۔ ڈپٹی رجسٹرار چودھری محمد ایوب نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد کا خود جائزہ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور امداد باہمی کے سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ مختلف سوسائٹیز کے دورے کریں اور لوگوں میں ڈینگی تدارک کے حوالے سے آگاہی بینرز آویزاں کروائیں۔ 

مزید :

کامرس -