پشاور‘ مختلف علاقوں میں  کارروائی‘ 14 شیر فروش گرفتار

پشاور‘ مختلف علاقوں میں  کارروائی‘ 14 شیر فروش گرفتار

  

پشاور (سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے مختلف علاقوں سے14شیر فروشوں کو گرفتارکر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحبیب اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا نے محکمہ لائیو سٹاک کے انچارج ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری ڈاکٹر جمال اور سپروائزر نعیم الحسن کے ہمراہ حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں اور صدر کے علاقوں میں مختلف بازاروں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا۔لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقداراوربیکنگ سوڈاکی ملاوٹ ثابت ہونے پرحیات آباد سے 9 اور صدر سے 5 شیرفروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ حیا ت آباد میں 4000 لیٹر اور صدر میں 1100 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے تلف کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔جبکہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -