منجانب: سُندس فاؤنڈیشن زونگ پاکستان کانمبر ون نیٹ ورک قرار
لاہور(پ ر) پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والیصف اول کی کمپنی زونگ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ عالمی سطح پر صارفین کے لیے موبائل نیٹ ورکس کے معیار جانچنے والے معتبر ادارے اوپن سگنل میں زونگ فور جی کی سروسز اور یقینی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کا نمبر ون نیٹ ورک قرار دے دیا۔ عالمی اداریاوپن سگنل نے اپنی حالیہ جاری کی جانیوالی رپورٹ میں موبائل نیٹ ورکس کی جانب سے مہیاکی جانیوالی خدمات کی سات کیٹیگریز میں سے زونگ کو پانچ کیٹیگریزمیں نمبر ون قرار دیا اوپن سگنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں نے وڈیو سٹریمنگ، ڈاون لوڈنگ، اپ لوڈنگ، 4جی سروسز کی فراہمی اور 4 جی کی کوریج کے حوالے سے زونگ فور جی کی سروسزکو پاکستان میں نمبر ون قرار دیا ہے۔ اوپن سگنل رپورٹ میں زونگ فور جی کی یہ کامیابی دراصل ملک بھر میں زونگ کی اعلی اور معیاری موبائل اور ڈیجیٹل سروسزکا اعتراف ہے۔ اوپن سگنل نے اس رپورٹ کی تیاری کے لیے ملک کے چاروں موبائل نیٹ ورکس کی سروسز کا 90 یوم تک مشاہدہ کیا۔
. اوپن سگنل کی جانب سے رپورٹ کے اجرا پر زونگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نتائج در حقیقت زونگ فور جی کی اپنے صارفین کو فراہم کی جانیوالی معیاری سروسز اور اس ضمن میں کمپنی کی مسلسل کاوشوں کے عکاس ہیں۔ ن کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں سروسز کی فراہمی میں صارفین کی جاب سے اعلی کارکرگی کا اعتراف کیا جانا نہایت اہمیت کا حامل ہے اور زونگ فور جی اپنے صارفین کے غیر متزلزل اعتماد پر انکی مشکور ہے۔ زونگ فور جی کا شمار پاکستان میں ٹیکنالوجی اور سروسز میں جدت لانے والے صف اول کے اداروں میں ہوتا ہے۔ گزشتہ برس زونگ فور جی نے پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کی کامیاب ٹیسٹنگ بھی مکمل کی۔ حالیہ اوپن سگنل رپورٹ سے قبل زونگ فور جی کو پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی جانب سے پاکستان کا نمبر ون وائس اینڈ ڈیٹا سروسز ایواڈ بھی مل چکاہے جبکہ پاکستان میں صارفین کی نمائندگی کرنے والا ادارہ کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان زونگ فور جی کو ٹیکنالوجی میں جدت کے لیے لیڈرشپ اور بیسٹ فور جی نیٹ ورک کے اعزازات سے نواز چکا ہے۔