مردان‘ ٹریکٹر ٹرالی لوٹنے والا ڈکیت گروہ گرفتار
مردان (بیورورپورٹ) مقامی پولیس نے اسلحہ کی نوک پر ٹریکٹر ٹرالی کو لونٹے نے والے ڈکیت گروپ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ٹرالی اور اسلحہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق 20 روز قبل تھانہ جبر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر شاہنواز نامی شخص سے ٹریکٹر اور ٹرالی چھینی تھی جس کا ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رورل سرکل عدنان اعظم اور ایس ایچ او خاستہ رحمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ملزمان کا سراغ لگا لیا اور تینوں ملزمان عبدالاحد رضوان اور سید نبی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ٹریکٹر ٹرالی اور چھینی گئے 65 ہزارروپے اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔