ڈیسکون کا رواں مالی سال کیلئے پہلا سی ای او کمیو نیکیشن سیشن

ڈیسکون کا رواں مالی سال کیلئے پہلا سی ای او کمیو نیکیشن سیشن

  

لاہور(پ ر)سی ای او کمیو نیکیشن سیشنز کسی بھی ادارے کی بنیادی اقدار کو زندہ رکھنے اور بات چیت کے کھلے ماحول کے فروغ کیلئے مجموعی حکمت عملی کا ایک کلیدی عنصر ہے۔ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ(پاکستان و اوور سیز) کے تحت مالی سال2020-21کیلئے پہلے سی ای او کمیو نیکیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا،جہاں ملازمین اور کمپنی کے اہم اسٹیک ہولڈرز ایک ساتھ موجود تھے۔اس تقریب کا آغاز صدر ہیومین ریسورسز مقصود علی نے کیا اور مزید کارروائی کیلئے پروگرام کی نظامت سی ای او ندیم باجوہ کے سپرد کردی۔مالی سال2019-20کے اختتام کے حوالے سے خطاب کا مقصد تمام ملازمین کو گزشتہ برس کی کارکردگی،مشکلات اور اہم پیشرفت سے آگاہ کرنا تھا۔مقصود علی نے اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ادارے میں ہر سطح پر ایماندارانہ اور کھلی بات چیت کے تسلسل کیلئے پرعزم ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملازمین ہماری بنیادی اقدار کو اپنے ڈی این اے کا حصہ بنا لیں اور ماضی کی عکاسی کرتے رہیں اور اس بات کو سمجھیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور مستقبل ڈیسکون کیلئے کیاہے۔ندیم باجوہ نے سیشن کا آغاز CLATOSمسلسل بہتری،لیڈر شپ،احتساب و ملکیت،ٹیم ورک،کھلی بات چیت اور سیفٹی کی اہمیت کی وضاحت سے کیا۔گزشتہ مالی سال کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ میں ZERO LTIکے ساتھ ڈیسکون نے 24.83 ملین محفوظ مین آورز حاصل کئے،جو کہ کمپنی کیلئے قابل ذکر سنگ میل ہے۔

،مزید بر آں مالی سال2018-19کے مقابلے میں Hazards reportedمیں بھی کمی واقع ہوئی۔سی ای او نے مالی سال2019-20کے دوران ڈیسکون کو کاروباری ترقی،آمدن اور منافع کے اعتبار سے درپیش چیلنجز کی وضاحت کی۔انہوں نے مشترکہ کاروباری مقاصد کے حصول کیلئے مل جل کر کام کرنے اور ملازمین کے ساتھ اشتراک کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔سی ای او نے اس موقع پر ایکیوزیشن کے منصوبوں،نئے کاروباری منصوبوں،کارکردگی کی تشخیص اور ملازمین کی مصروفیات سے متعلق سوالات کے جواب بھی دیئے۔

مزید :

کامرس -