سرکاری ملازمین قومی خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں‘ شاہ فہد

سرکاری ملازمین قومی خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں‘ شاہ فہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین قومی خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں اور پروکیورمنٹ کے قواعد پر موثر عملدرآمد سے ہی اس قومی امانت کا بہترین استعمال ممکن ہے  پاراچنار میں سرکاری افسران کے لئے منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام کے پی پی آر اے نے ضم شدہ اضلاع کے لئے گورننس اینڈ پالیسی پروجیکٹ کے تعاون سے کیا ہے ورکشاپ میں ضلع کرم کے ڈی سی آفس، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ بلدیات، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، محکمہ زراعت، محکمہ ماہی پروری، محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ اور محکمہ سپورٹس کے چالیس سے زائد افسران و اہلکار شرکت کررہے ہیں ورکشاپ کے افتتاحی نشست میں اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پی پی آر اے فیصل ارشاد نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کاظم نیاز کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر کے پی پی آر اے ایاز خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی محکموں اور اداروں میں خریداروں سے متعلق افسران کا استعداد کار بڑھانے خدمات کے حصول ٹھیکوں کے اجراء میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا جامع پروگرام شروع کیا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں افتتاحی نشست کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے اپنے خطاب میں تربیتی ورکشاپس کے انعقاد پر کے پی پی آر اے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بہترین گروننس کے لیے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکاری افسران اور اہلکاروں کے استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے اس سے جہاں مالیاتی وسائل کا بہتر استعمال ہوگا وہاں سرکاری رقوم میں کفایت و شفافیت بھی آئے گی