ویوو نے وائے51 سمارٹ فون متعارف کروا دیا

  ویوو نے وائے51 سمارٹ فون متعارف کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں اپنے نئے بجٹ سمارٹ فون Y51 کو متعارف کروا دیا ہے۔ صارفین کے لیے جدت سے بھرپور نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے، ویوو کے اس نئے فون کی قیمت صرف 36,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ویوو کے نئے وائے 51 سمارٹ فون میں ایک صاف شفاف 48 میگا پکزل کواڈ کیمرہ، ایف ایچ ڈی پلس ایس ایمولیڈ ڈسپلے، ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکیننگ اور 4500 ملی ایمپیئر آور کی بڑی بیٹری نصب ہیں۔اس کا دلکش اور فیشن ایبل ڈیزائن اور فون کے چمکتے دمکتے رنگ پاکستان کی نوجوان نسل کی پسند سے مماثلت رکھتے ہیں۔ویوو کی جانب سے حال ہی میں اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ باصلاحیت گلوکارہ آئمہ بیگ اور مشہور اداکار اظفر رحمان ویوو Y51 کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔ دونوں فنکارنوجوان نسل میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں اور ویوو کے تمام سمارٹ فون چونکہ نوجوانوں کے لیے ہی بنائے جاتے ہیں لہذا اس شراکت داری سے ویوو کو پاکستانی مارکیٹ میں مزید مقبولیت حاصل ہوگی۔وائے 51 کی لانچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہُیر چوہان کا کہنا تھا کہ: ''ویوو کی وائے سیریز کو پاکستان میں ہمیشہ کافی پذیرائی ملی ہے۔ اب ہم پاکستان کی نوجوان نسل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وائے سیریز کے معیار کو مزید بلند کررہے ہیں تاکہ صارفین کم قیمت میں ویوو کے جدت سے بھر پور بہترین فیچرز کا لطف اٹھا سکیں۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا سمارٹ فون Y51 پاکستان میں 36,999 روپے کی قیمت پر پیش کیا گیا ہے۔ اس وقت یہ فون 15ستمبر سے 18 ستمبر تک پری آرڈر پر دستیاب ہے، جبکہ فروخت کا آغاز 19 ستمبر سے کیا جائے گا۔ 
ویوو کی جانب سے وائے 51 کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور  جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

مزید :

کامرس -