حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خزانہ سے اعلامیہ کے مطابق 16سے30ستمبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15روز بعدتبدیل کرنیکی تجویز منظور کی گئی تھی اور اب کابینہ کی منظوری پر 15 روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین ہوگا، نئے طریقہ کار کے تحت قیمتوں سے متعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکے گی۔گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.50 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔یاد رہے ماہ اگست میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے86پیسیفی لیٹرکااضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے97 پیسے فی لیٹرہوگئی تھی۔
پیٹرولیم مصنوعات