پنڈی گھیب، تربیتی پرواز کے دوران پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ محفوظ

  پنڈی گھیب، تربیتی پرواز کے دوران پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ محفوظ

  

 پنڈی گھیب (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کا ایک طیارہ پنڈی گھیب میں مکیال کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب میں مکیال کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے، زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

طیارہ گرکر تباہ

مزید :

صفحہ اول -