موسم خزاں کے دوران یورپ میں کورونا کے  سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہو گا، عالمی ادارہ صحت

موسم خزاں کے دوران یورپ میں کورونا کے  سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہو گا، عالمی ...

  

 نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب یورپ میں موسم خزاں کے دوران اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ ایک ایسے موقع پر جاری کیا گیا جب عالمی سطح پر کورونا کے پھیلاؤ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جن ممالک میں کورونا انفیکشنز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ان میں اسرائیل بھی شامل ہے جہاں جمعہ کے روز سے ملک گیر لاک ڈان نافذ ہو جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اتوار کے دن تین لاکھ آٹھ ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آئے۔ دنیا بھر میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29.2 ملین کے قریب ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد نو لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے

 عالمی ادارہ صحت

مزید :

صفحہ اول -