صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا 

 صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا 

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج) بدھ کو طلب کر لیا جس میں سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق  مسترد ہونے والے انسداد منی لانڈرنگ اور دارالحکومت علاقہ جات وقف املاک سمیت دیگر  بل منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل54کی شق1کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج) بدھ کو سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس  میں سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق  مسترد ہونے والے انسداد منی لانڈرنگ اور دارالحکومت علاقہ جات وقف املاک سمیت دیگر  بل منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ 

 مشترکہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -