وزیر اعظم سے چوہدری سرور اور  عثمان بزدار کی ملاقات، بد اخلاقی  کیس میں پیشرفت پر بریفنگ

  وزیر اعظم سے چوہدری سرور اور  عثمان بزدار کی ملاقات، بد اخلاقی  کیس میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزار نے ملاقات کی۔ جس میں وزیر اعظم عمران کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے بد اخلاقی کیس میں پیشرفت اور صوبے کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ تمام ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور پراسیکیوشن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔گورنر چوہدری سرور اور وزیر علیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو صوبے اور عوام کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا۔
 بریفنگ

مزید :

صفحہ اول -