بد اخلاقی کیس کی ابتدائی رپورٹ  تیار، وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی

 بد اخلاقی کیس کی ابتدائی رپورٹ  تیار، وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی

  

لاہور (کرائم رپورٹر)موٹروے بد اخلاقی کیس، پنجاب پولیس نے وزیراعظم کے لئے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔ ابتدائی رپورٹ میں پولیس حکام کی جانب سے ملزم عابد کی گرفتاری میں تاخیر میڈیا پر خبر لیک ہونا قرار دی گئی ہے۔ فرانزک سائنس لیبارٹری سے ڈی این اے میچ ہونے کے بعد میڈیا پر خبر نشر ہوئی۔ مرکزی ملزم عابد کی تصویر نشر ہونے کے بعد عابد اپنے گھر سے روپوش ہوا۔رپورٹ کے مطابق کیس  مرکزی ملزم عابد کا ساتھی شفقت گرفتار ہو چکا ہے۔ کیس میں اب تک 55 افراد کے ڈی این اے کروائے گئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے اب تک 66 چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

رپورٹ تیار

مزید :

صفحہ اول -