حملے کا ہزار گنا شدت سے جواب دینگے: صدر ٹرمپ، واشنگٹن کو فیصلہ کن ردعمل کا سامنا ہو گا: ایران
واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے انتقام کے طور پر امریکہ کو کسی طرح بھی نشانہ بنایا گیا تو اس کا کا ہزار گنا شدت سے جواب دیا جائے گا۔ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اخباری رپورٹوں کے مطابق ایران ممکنہ طور امریکہ کے خلاف کسی ہلاکت یا کسی اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس کا مقصد اپنے دہشت گرد کمانڈر سلیمانی کا انتقام لینا ہے۔انٹیلی جنس رپورٹوں کے مطابق ایران جنوبی افریقا میں امریکی خاتون سفیر لانا مارکس کے قتل کے منصوبے پر غور کر رہا ہے۔ یہ بات امریکی اخبار پولیٹیکو نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک ذمے دار ے حوالے سے بتائی دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ایران نے خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایسا کیا تو ایران کے فیصلہ کن رد عمل کا سامنا ہوگا اس حوالے سے ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ امریکا کوئی نئی اسٹریٹجک غلطی نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے ایسا کیا تو اسے ایران کے فیصلہ کْن ردعمل کا سامنا ہوگا۔علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پر ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی اور اس کی ذمہ داری خطے کے ان ہی ممالک پر ہوگی۔ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی نے کہا کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی، جو ممالک اس راستے پر جا رہے ہیں انہیں اپنے فیصلے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔
صدر ٹرمپ