نواز شریف کی علاج کے بغیر واپسی ممکن نہیں، ان کی زندگی کوشدید خطرہ ہے: شہباز شریف 

نواز شریف کی علاج کے بغیر واپسی ممکن نہیں، ان کی زندگی کوشدید خطرہ ہے: شہباز ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے کہاہے کہ   عدلیہ کاہمیشہ سے احترام کرتے ہیں لیکن محمد نواز شریف کی علاج کے بغیر واپسی ممکن نہیں، ان کی بغیر علاج واپسی سے ان کی زندگی کوشدید خطرہ ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عدلیہ کا ہمیشہ سے احترام کرتے ہیں لیکن محمد نواز شریف کی علاج کے بغیر واپسی ممکن نہیں۔محمد نوازشریف کی بغیر علاج واپسی سے ان کی زندگی کوشدید خطرہ ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ  زندہ رہنے کا حق سب سے اہم ہے، اسے نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔مسئلہ واپسی نہیں، نوازشریف کا علاج ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کے علاج کے وقت پی ٹی آئی والے جھوٹ بولتے رہے کہ وہ ٹھیک ہیں، کیا اس نقصان کا ازالہ ممکن ہے؟۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہاکہ بیرون ملک ڈاکٹرز کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حالات میں نوازشریف کا سفر کرنا جان لیوا ہوسکتا ہے۔حکومت نے اعتراف کیا تھا کہ نوازشریف کا پاکستان میں علاج نہیں ہوسکتا۔سرکاری اور غیرسرکاری ڈاکٹرز کی تصدیق اورتجویز پر حکومت نے نوازشریف کو لندن بھیجا۔نوازشریف علاج کے مقصد سے باہر گئے، کورونا کے سبب اس میں تاخیر ہوئی۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سوشل میڈیا میں شدید تنقید کے بعد قومی اسمبلی میں لاہور-سیالکوٹ موٹروے گینگ ریپ واقعے پر تقریر کے دوران کہے ہوئے اپنے الفاظ پر معذرت کرلی۔ منگل کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپنے الفاظ کو مناسب پیرائے میں بیان نہیں کرسکا اور یہ ناگوار گزرا۔شہباز شریف نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایسا مطلب ہر گزنہیں تھا اور اس پر میں مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ 'میں اس بدقسمت واقعے پر آپ سب کی طرح مضطراب تھا۔صدر مسلم لیگ(ن)نے کہا کہ 'امید ہے کہ اب حکومت شہریوں کی حفاظت کے لیے سیالکوٹ موٹروے پر سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ 

شہباز شریف  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جب بھی صحت یاب ہونگے  وطن واپس آ کر قانون اور عدالتوں کا سامنا کریں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف فیصلہ آیا لیکن عدالتوں کا احترام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کا مذاق بنایا گیا عمران خان کے اردگرد غیر منتخب شدہ لوگ ہیں جو پلیٹ لیٹس کا مذاق اڑاتے ہیں مختلف ذرائع یا اپنی فنکاری کی وجہ سے ایسے لوگ آ جاتے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کی کردار کشی کر رہی ہے اس ظلم کے نظام کے خلاف سرخرو ہونگے جب حکومت برطانیہ یہ فیصلہ بھیجے گی تو پاکستان کے نظام کی دنیا کے اندر جگ ہنسائی ہوگی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے وزرا ء آج  ڈرامے کر رہے ہیں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے بیماری کی تصدیق کی  اب ان کو ابال اٹھ رہا ہے کروڑوں پاکستانیوں کی دعاؤں سے نواز شریف کی زندگی بچی لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -