قواعد و ضوابط کی تیاری، سپریم کورٹ نے نیب کو 6ہفتوں کی مہلت دیدی 

  قواعد و ضوابط کی تیاری، سپریم کورٹ نے نیب کو 6ہفتوں کی مہلت دیدی 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے نیب کو قواعد و ضوابط کی تیاری کیلیے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب قواعد و ضوابط سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کی۔دورانِ  سماعت چیف جسٹس پاکستان نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی قواعد و ضوابط کے متعلق رپورٹ عدالت میں نہیں آئی؟ اس پر  پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ نیب رولز بنا کر صدر کو بھیجے تھے لیکن صدرمملکت نے یہ اعتراض لگا کر واپس کر دیے کہ وزارت قانون کے ذریعے رولز بھجوائیں۔پراسیکوٹر جنرل نیب نے عدالت سے 6 ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی تیار کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

سپریم کورٹ

مزید :

صفحہ اول -