تعلیمی اداروں میں کلاسز کا آغاز، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے ادارے بند کردینگے: شفقت محمود

تعلیمی اداروں میں کلاسز کا آغاز، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے ادارے بند ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بچوں کو سکول آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، تعلیمی اداروں میں ضروری احتیاط ہر صورت کریں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھنا مت بھولیے، سکول انتظامیہ، والدین، بچوں اور اساتذہ کو مل کر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے، طلبا کلاس رومز میں مناسب فاصلہ رکھیں،  ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، ماسک پہنیں، سینیٹائزر استعمال کریں۔دوسری جانب ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، پہلے مرحلے میں میٹرک کلاسز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔ ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر اور فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ سکول کا پہلا دن آنے میں کئی ماہ لگ گئے، وبا خوفناک تھی، اللہ کا شکر ہے آج بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے، تعلیم کے وزرا اور ارباب اختیار کا شکریہ ادا کرتا ہوں، احتیاط اور تمام تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام فیصلے کیے گئے۔: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کو پہلے وارننگ دیں گے اور پھر بند کردیں گے۔اسلام آباد میں اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ  جس دن کا انتظار تھا وہ آج آگیا، آج ایک مبارک دن ہے، یہ ایک امتحان کا دن بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ڈٹ کر کورونا وبا کا مقابلہ کیا ہے، حکومت کی کاوشوں سے یہ دن آیا، حکومت کی مثالی کارکردگی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں سے گزارش ہے کہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور  والدین کو بھی چاہیے کہ ایس او پیز پر چیک رکھیں، ہر بچہ ماسک لازمی پہنے، چاہے گھر میں کپڑے کا ماسک بنا لیا جائے۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہوگا،

شفقت محمود

مزید :

صفحہ اول -