کورونا سے اموات میں کمی، مزید 6افرا د جاں بحق، 404نئے کیسز رپورٹ 

کورونا سے اموات میں کمی، مزید 6افرا د جاں بحق، 404نئے کیسز رپورٹ 

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 389 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 424 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 817، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 250، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 79، بلوچستان میں 13 ہزار 621، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 269، اسلام آباد میں 15 ہزار 962 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 426 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -