کراچی، لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسر کی ساتھیو ں پر فائرنگ، 2جاں بحق 

کراچی، لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسر کی ساتھیو ں پر فائرنگ، 2جاں بحق 

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوک سینٹر میں لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے دو کو قتل کر دیا ہے۔ مقتولین میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا اور وسیم عثمانی شامل ہیں۔فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس حکام کے مطابق سوک سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ افسران کی آپس کی لڑائی لگتی ہے۔ فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ واقعے کے وقت موجود افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا اور وسیم عثمانی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے زخمی ملزم حفیظ کو حراست میں لے لیا ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ حملہ آور حفیظ نے خود کو گولی ماری۔ تفتیش کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

فائرنگ 

مزید :

صفحہ اول -