فوکل پر سنز، ایڈ وائرزرز، کو آرڈی نیٹرز کے عہدوں کو تحلیل کر دیا: فیاض الحسن

  فوکل پر سنز، ایڈ وائرزرز، کو آرڈی نیٹرز کے عہدوں کو تحلیل کر دیا: فیاض الحسن

  

 لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کے تحلیل کیے جانے کا نوٹیفیکیشن فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا پر لاگو نہیں ہوتا،وزیرِ اطلاعات کے فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا اور انکی ذیلی ٹیمیں بدستور کام کر رہی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اطلاعات کے فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا میاں انس ڈولہ اور انکی ذیلی ٹیمیں بدستور ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں،اس کے علاوہ تمام فوکل پرسنز، ایڈوائزرز اور کوآرڈینیٹرز کے عہدوں کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔فیاض الحسن نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں ڈیجیٹل میڈیا کی تحصیل و ضلع لیول ٹیموں نے احسن طریقے سے کام کیا ہے،اب وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا وِنگ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا آج کے دور کا انتہائی اہم جزو ہے،پی ٹی آئی عوام سے براہِ راست رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال جاری رکھے گی۔

فیاض الحسن چوہان 

مزید :

صفحہ اول -