امریکہ بھارت ورکنگ گروپ کے مشترکہ علامیے پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں: دفتر خارجہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکا بھارت ورکنگ گروپ کے مشترکہ بیان میں پاکستان کا غیر ضروری حوالہ مسترد کر دیا۔امریکا بھارت کاؤنٹر ٹیررزم ورکنگ گروپ کے مشترکہ اعلامیے پر پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے شدید تحفظات سے امریکا کو آگاہ کر دیا ہے، شراکت دار ممالک جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی سے متعلق معاملات کو معروضی طور پر دیکھیں، عالمی برادری جانتی ہے کہ پاکستان سرحد پار سے بھارتی دہشتگردی سے شدید متاثر ہوا ہے، عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو تسلیم کرتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کئی مرتبہ کہہ چکا ہے کہ جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کو بی جے پی دور کی پالیسیوں اور اقدامات سے خطرہ ہے،عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کیلئے نقصان دہ اقدامات سے باز رہے۔
دفتر خارجہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے یمن کے معاملے پر سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملے سعودی عرب کی سالمیت کے خلاف ہیں۔ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان یمن کے معاملے پرسعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتا ہے،حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے سعودی عرب کی سالمیت کیخلاف ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے دفاعی اقدامات سے کئی جانیں بچیں جو قابل تعریف ہے، پاکستان سعودی عرب کے بیرونی جارحیت کیخلاف حق حفاظت کی حمایت کرتاہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یمن معاملہ پر فریقین کو پرامن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیتا ہے، کولیشن کی جانب سے یمن کی سالمیت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔
اظہار یکجہتی