طاقت کا سرچشمہ عوام اور جمہوریت ہماری سیاست،آصف علی زر داری 

    طاقت کا سرچشمہ عوام اور جمہوریت ہماری سیاست،آصف علی زر داری 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام اور جمہوریت ہماری سیاست ہے۔ اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش بھٹو سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر طلوع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے جمہوریت لازمی ہے، عوام کی ریاست کے امور میں بھرپور شرکت ہی جمہوریت ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ 18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کی حفاظت کا نام ہے، شہید ذوالفقار بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کیلئے جانیں قربان کیں، آمریت یزیدیت کا نام ہے۔

آصف علی ز

مزید :

صفحہ اول -